Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریجنل ایئر سیفٹی آرگنائزیشن برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ کا افتتاح 

ممبران میں سعودی عرب، سوڈان، فلسطین، لیبیا، ماریطانیہ اور یمن شامل ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں  انٹرنیشنل انڈسٹری کانفرنس کے موقع پر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ایوی ایشن سیفٹی کی نگرانی کے لیے ایک نئی آرگنائزیشن کو متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے ریجنل ایئر سیفٹی آرگنائزیشن برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ کا افتتاح کیا۔ 
نئی آرگنائزیشن کے ممبران میں سعودی عرب، جیبوتی، سوڈان، صومالیہ، فلسطین، لیبیا، ماریطانیہ اور یمن شامل ہیں۔ 
 
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا’ نئی آرگنائزیشن کا قیام تمام رکن ممالک کے حوالے سے اہم موڑ ثابت ہوگا۔  یہ شہری ہوابازی کے معیار، کارکردگی اور پروازوں کی سلامتی کے عہد و پیمان کی  پابندی کا بھی عملی اظہار ہوگا‘۔ 
عبدالعزیز الدعیلج نے کہا کہ’ سعودی عرب  فضائی سلامتی کی علاقائی آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر کا میزبان ہے۔ مملکت نے تنظیم  کے قیام کے ابتدائی دو برسوں کےلیے پندرہ لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں‘۔ 

شیئر: