Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور مالٹا میں مختصر قیام کے ویزے سے باہمی استثنی کا معاہدہ

سعودی نائب وزیر خارجہ سے مالٹا کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے منگل کو ریاض میں مالٹا کی وزارت خارجہ، یورپی امور اور تجارت کے سیکریٹری جنرل کرسٹوفر کٹلارڈ سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور مالٹا کی حکومت کے درمیان  سفارتی اور نجی پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے کی ضروریات سے متعلق باہمی استثنی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے فرانسیسی، سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کاخیرمقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے منگل کو ریاض میں فرانس کی قومی اسمبلی میں فرانسیسی، سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کاخیرمقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: