Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فرانس نے حماس کے سربراہ پر پابندیاں عائد کر دیں

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
فرانس نے منگل کو غزہ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثہ جات منجمد کر دیے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
قبل ازیں فرانس نے 13 نومبر کو حماس کے  ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف اور ان کے نائب مروان عیسیٰ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 
سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر حماس سے منسلک افراد اور مالیاتی نیٹ ورک پر پابندیاں لگانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

شیئر: