Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں صومالیہ کے ہم منصب کی ملاقات

وزارتوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پیر کو ریاض میں صومالیہ کے وزیر داخلہ احمد معلم الفقی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری برائے سلامتی امور محمد بن مھنا المھنا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: