Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

.. چیمپیئنز ٹرافی،جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہر ادیا

اوول ، لندن... چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو باآسانی 96 رنز سے شکست دے دی ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 41.3 اووز میں 203 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ لندن میں اوول کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔مقررہ 50 اوورز میں ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اور فاف ڈوپلیسس کے 75 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے ۔ ہاشم آملہ نے 103 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 25 سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلی جنوبی افریقہ بیٹسمین بھی بن گئے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے ڈکویلا اور تھرنگا نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا ۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز بنانے کے بعد ڈکویلا مورنی مورکل کی گیند پر 41 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقی بولرز کی عمدہ کاکردگی کے باعث وقفے وقفے سے سری لنکن وکٹیں گرتی رہیں۔ کوسل مینڈس 11 اور چندی مل 12 اور کپوگیدیرا کو صفر پر آوٹ ہوئے۔اپل تھرنگا نے57 رنز بنائے تاہم ان کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹسمین جنوبی افریقی بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا۔ گنارتنے 4، پرسنا 13، لکمل صفر اور ملنگا ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیو ںکو آوٹ کیا ، مورس نے 2 ، ربادا اور مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

 

شیئر: