Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نگراں وزیراعظم کی امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوپ28 کے لیے امارات میں موجود ہیں۔ (فوٹو: اے پی پی)
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو ان کے 52 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی شاندار ترقی پر فخر ہے۔
سنیچر کو نگراں وزیراعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس تاریخی دن پر کوپ28 کے لیے دبئی میں آکر بہت خوش ہیں۔
’ہم مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی دانشمندی اور فہم و فراست کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی۔ ہم متحدہ عرب امارات کو تجارت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے پر صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی قیادت کو بھی سراہتے ہیں۔‘
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے اس پُرجوش سفر میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ رہے گا۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔‘

شیئر: