Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کو شاہ حمد کی طرف سے تعزیتی مکتوب موصول

’شاہ حمد نے شہزادہ ممدوح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی طرف سے تعزیتی مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شہزادہ ممدوح بن عبد العزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
شاہ حمد نے سعودی قیادت کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں اندوہناک خبر پر دلی صدمہ ہوا ہے‘۔
’ہم آپ سے اور متوفی شہزادے کے لواحقین سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی متوفی کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس نصیب فرمائے‘۔

شیئر: