Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقے سنیچر سے پیر تک بارش کی زد میں

گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مملکت کے بیشترعلاقوں میں سنیچر سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ الباحہ، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف اورحدود شمالیہ ریجن موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔
بارش کے ساتھ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
قبل ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا تھا کہ’ اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔ 
عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ’ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا‘۔
شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص طور پر بارش کی زد میں رہیں گے۔

شیئر: