اسلام آباد ... وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ا ہوں پھر بلائیں گے تو آئیں گے۔ جے آئی ٹی نے جو بھی سوال پو چھے اس کا جواب دیا ۔ کئی دستاویزی ثبوت پیش کئے ہیں۔ سچ سا منے آنے تک احتساب کے لئے پیش ہوتے رہیں گے۔ جو سمجھتے تھے احتساب سے بھا گ جائیں گے وہ شرمسار ہیں۔ ہفتے کو جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے احتساب کوئی نئی بات نہیں۔ ہمیشہ الزامات لگائے گئے ۔ عدالتی ہی نہیں انتظامی احتساب کا بھی سامنا کیا ہے۔ ہمارے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا جا سکا ۔ کوئی ثبوت ہوتا تو مشرف دور میں ہی سامنے آجاتا ۔آج بھی پرانے الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لند ن کے فلیٹس متنازعہ نہیں ۔اس کا جواب سپریم کورٹ میں بھی دے چکے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ابھی تک احتساب کے لئے نہیں بلایا گیا۔ وزیراعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے ۔