Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مہاراشٹر میں رہنے کیلئے مراٹھی زبان ضروری

ممبئی .....عدالتی رولنگ کے باوجو دممبئی کے میئر نے پھر کہا ہے کہ مہاراشٹر میںرہنے والوں کو مراٹھی زبان آنا چاہئے۔ ممبئی میں 2لاکھ سے زیادہ آٹو رکشہ ڈرائیوروں میں سے 70فیصد کا تعلق یوپی اور بہار سے ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے آٹو رکشہ پرمٹ جاری کرنے کیلئے مراٹھی زبان لازمی قراردینے کی درخواست مسترد کردی تھی لیکن میئر کا کہناہے کہ ممبئی میں رہنے والوں کو مراٹھی آنا چاہئے۔ میری مادری زبان مراٹھی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ نے یکم مارچ کو مہاراشٹر حکومت کا یہ حکم مسترد کردیا تھا کہ آٹو رکشہ کے پرمٹ کیلئے مراٹھی زبان ضروری قرار دی جائے۔

شیئر: