Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

جعلی پاسپورٹ پر مملکت آنے والا غیرملکی جدہ ائیرپورٹ سے گرفتار 

جعلسازی پرملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاسپورٹ حکام  نے جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب آنے والے ایک مسافر کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک پاکستانی شہری کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔ جعلسازی پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ 
ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام اس سے قبل ایسے کئی مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جنہوں نے مملکت آمد یا روانگی کے غیر قانونی طریقہ کار اختیار کیا تھا۔

شیئر: