Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب اور امریکہ پرامن مقاصد کے لیے خلا کے استعمال میں تعاون کریں گے 

تعاون کے حوالے سے فریم ورک کے لیے معاہدے پر دستخط بھی ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور امریکہ پرامن مقاصد کے لیے خلا کے استعمال میں تعاون کریں گے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ کی قیادت میں سعودی وفد امریکہ کے دورے پر ہے۔  
 سعودی وفد کے دورے کے اختتام پر  مشترکہ اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ’ خلا کے راز دریافت کرنے اور پرامن مقاصد کےلیے خلا کے استعمال میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔ دونوں دوست ملک خلائی صنعتوں کے حوالے سے کاروباری مواقع سے مل کر استفادہ کریں گے‘۔
پرامن مقاصد کے لیے خلا کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے فریم ورک کے لیے معاہدے پر دستخط بھی ہوں گے۔ 
اعلامیے میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب آرٹمس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ فریقین خلائی مہمات، زمینی علوم اور خلا میں ممکنہ سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون کا دائرہ وسیع  کرنے کے لیے بھی بات چیت کریں گے‘۔ 
انجینیئر عبداللہ  السواحہ نے جو سعودی خلائی ایجنسی کے چیئرمین بھی  ہیں کہا کہ’ مشترکہ اعلامیہ سٹراٹیجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے دونوں دوست ملکوں کی امنگوں کا عکاس ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’مشترکہ اعلامیہ خلائی سائنس میں پائیدار تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ خلا سے متعلق ٹیکنالوجی کے فروغ  اور ریسرچ سرگرمیاں بڑھانے میں تعاون کیا جائے گا۔  خیالات اور تجربات کا تبادلہ ہوگا۔ 

شیئر: