لکھنو..... پولیس کی جیپ نے سڑک پر چلنے والی ایک گائے کو بچاتے ہوئے ہفتے کو ایک خاتون کو کچل دیا۔ اسکی 2پوتیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہریہ ٹاﺅن شپ میں پیش آیا جہاں 60سالہ اوشا دیوی اور دیگر افراد سڑک پر چل رہے تھے۔ جیپ کا ڈرائیور گائے کو بچانے کی کوشش میں اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ اوشا دیوی موقع پر ہی چل بسی جبکہ اسکی 2اور 4سال کی 2پوتیاں زخمی ہوئیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔