سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 29 نومبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 215.05 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 212.62 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.77 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.29 اور18 قیراط 184.33 ریال رہی ہے۔
مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,064.49 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,162.80 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,359.42 ریال اور ایک کلوگرام سونا 247,493.89 ریال میں دستیاب رہا۔