تبوک ریجن میں ’الشق‘ ایک جغرافیائی عجوبہ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے
تبوک ریجن میں ’الشق‘ ایک جغرافیائی عجوبہ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے
منگل 28 نومبر 2023 21:25
یہ وادی قدیم زمانے میں جغرافیائی تبدیلیوں کے نتیجے میں بنی تھی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں’الشق‘ ریجن کے جغرافیائی عجائبات میں سے ایک ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الشق تبوک شہر سے تقریبا 60 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔ یہ اپنی انفرادیت کے باعث سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
الشق تبوک شہر سے تقریبا 60 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
’الشق‘ قدرتی جغرافیائی خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اسے زیریں حصے میں الدرع العربی (عریبین شیلڈ) اور بالائی حصے میں واقع چٹانوں کے درمیان کنٹرول لائن جیسی حیثیت حاصل ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے جائزے کے مطابق یہ وادی قدیم زمانے میں جغرافیائی تبدیلیوں کے نتیجے میں بنی تھی۔