Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایکسپو 2030 کی میزبانی کا فیصلہ آج ہوگا، ریاض مضبوط امیدوار

’ریاض ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کی نظریں آج پیرس پر مرکوز ہوں گے جہاں ایکسپو 2030 کے میزبان ملک کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سب سے مضبوط امیدوار ہے جس کے ساتھ اٹلی کے دار الحکومت روم اور کوریا کے شہر بوسان کے نام بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
اکسپو انتظامیہ کی جنرل اسمبلی امیدواروں کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے آخری موقع دے گی جس کے بعد ووٹنگ کی جائے گی جس کی بنیاد پر میزبان کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ریاض ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار اس لیے بھی ہے کہ اس کی میزبانی کی شرائط میں یہ بات شامل ہے کہ وہ ملک میزبانی کا زیادہ حق رکھتا ہے جس نے گزشتہ 15 برسوں میں میزبانی نہ کی ہو‘۔
’جبکہ اٹلی میں 2015 میں ایکسپو ہوچکا ہے جبکہ 2012 میں کوریا اس کا میزبان رہا ہے‘۔
دوسری طرف سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے ایکسپو کی میزبانی کے لیے 7.2 بلین ڈالر کا بجٹ مختص کر رکھا ہے۔

شیئر: