Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شاہ سلمان سے شیخ محمد بن زاید کی ملاقات

ریاض..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعہ کو جدہ کے قصر السلام میںابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔ وہ جمعہ کو ہی سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے تھے۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل ، جدہ کے میئر ہانی ابو راس ، اماراتی سفیر محمد الزاہری، مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید القرنی، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الریمی اور شاہی پروٹوکول مکہ کے ڈائریکٹر احمد ظافر استقبال کیلئے موجود تھے۔

شیئر: