Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
تازہ ترین

2023 فلسطینیوں کےلیے خونریز ترین سال ہے: اردنی وزیر خارجہ

غزہ میں لوگوں کی نقل مکانی سے صورتحال مزید خراب ہوگی (فوٹو: اردنی نیوز ایجنسی پیٹرا)
اردن کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی نے 2023 کو فلسطینیوں کےلیے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے خونریز سال قرار دیا ہے۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق اردنی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ رکوانے کےلیے عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔
 پرتگال اور سلوانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے خبر دار کیا کہ ’غزہ میں لوگوں کی نقل مکانی سے کوئی حل نہیں ملے گا بلکہ صورتحال مزید خراب ہوگی‘۔

شیئر: