Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گلف ایئر کا ڈیٹا بریچ: ’اہم آپریشنز اور نظام متاثر نہیں ہوا‘

بیان کے مطابق خلاف ورزی کو روکنے کےلیے ہنگامی منصوبوں پر کام کیا گیا( فوٹو:اخبار 24)
بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر کا کہنا ہے کہ’ جمعے کو اس کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی گئی لیکن اس کے اہم آپریشنز اور اہم نظام متاثر نہیں ہوئے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سنیچر کو بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ اس غیر قانونی خلاف ورزی کے نتیجے میں کمپنی کے ای میل سسٹم اور کسٹمرز ڈیٹا بیس سے کچھ معلومات کو نقصان پہنچ سکتا ہے‘۔
بیان کے مطابق ’اس خلاف ورزی کو روکنے کےلیے ہنگامی منصوبوں پرفوری طور پر کام کیا گیا‘۔

شیئر: