غزہ کی امداد کے لیے سعودی بحری جہاز مصر پہنچ گیا
’بحری جہاز 1050 ٹن امدادی سامان ہے جسے فلسطینی شہریوں تک روانہ کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ کی امداد کے لیے روانہ کیا جانے والا بحری جہاز مصر کے بور سعید بندر گاہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری جہاز 1050 ٹن امدادی سامان ہے جسے فلسطینی شہریوں تک روانہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 18 جہازابو عریش ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
سمندری ذریعے سے مصر کی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز میں غذائی اشیا، طبی سامان و ادویات کے علاوہ ضروریات زندگی کی اشیا شامل ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو امدادی سامان مہیا کیا جاسکے۔