Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مدینہ الھجرہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی

زخمیوں کو مدینہ جنرل ہسپتال  اور سعودی جرمن ہسپتال منتقل کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ سعودی ہلال احمر)
سعودی عرب میں مدینہ الھجرہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں متعد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ہلال احمر نے بیان میں کہ کہ  حادثے کی اطلاع ملنے پر ایئر ایمبولینس کی ٹیموں نےفوری کارروائی کی ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مدینہ جنرل ہسپتال  اور سعودی جرمن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ہلال احمر نے اتوار کو بھی ھجرۃ وادی ریم روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے  ذریعے ہسپتال منتقل کیا تھا۔

شیئر: