Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ عازمین حج اورعمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
معاہدے کی منظور منگل کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیرصدارت  سعودی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
خیال رہے پاکستان کی نگران وفاقی کابینہ رواں سال حج پالیسی 2024 کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
رواں پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے جس میں سے 50 فیصد سرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
پاکستانی نگران وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج آپریشن کے لیے تیاریوں کا آغاز گزشتہ ماہ سے ہی کردیا گیا تھا۔
اس حوالے سے نگران وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا اس دوران انہوں نے مختلف حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پاکستانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال عازمین حج کے لیے مکہ اور مدینہ میں عمارتیں حاصل کرنے کلیے مالکان کی جانب سے معلومات وصول کی جارہی ہیں جبکہ دیگر معاملات کو مکمل کرنے کےلیے بھی حج مشن نے کام شروع کردیا ہے۔

شیئر: