Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

پنجاب کا بجٹ پیش،اپوزیشن کا ہنگامہ

لاہور...وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے جمعہ کو صوبائی اسمبلی میں 19 کھرب 70 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا ۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1017 ارب روپے مختص ہیں۔محصولات کی وصولی کا ہدف 1502ارب روپے رکھا گیا ۔بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر عائشہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ رواں سال مختلف منصوبوں میں 220 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے 57 معاہدے کئے گئے۔بجٹ میں تعلیم اور صحت عامہ کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پرشعبہ تعلیم کیلئے 345ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب کے 10ہزار اسکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ہائرایجوکیشن کیلئے 44ارب 60کروڑ ، لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 7ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ صحت عامہ کیلئے 263ارب 22کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

شیئر: