Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

روضہ رسول کریم کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے 

شیخ عبدہ علی ادریس شیخ کی نماز جنازہ نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی (فوٹو، ایکس )
روضہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے  خادم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ بروز پیر مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے انکی نماز جناز مسجد نبوی الشریف ادا کی گئی۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق شیخ عبدہ علی ادریس شیخ روضہ شریفہ کے  خدام  (الاغوات) میں سے ایک تھے۔  
اغوات کے حوالے سے سعودی عرب خصوصی ضوابط مقرر ہیں۔ 
اغوات کے ذمے دو بڑے کام ہیں۔ یہ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور ہیں اور اس کے کلید بردار بھی ہیں۔
دوسرا کام مسجد نبوی  کے کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنے کا کام ان کے ذمے ہے۔ 
واضح رہے کہ مسجد نبوی شریف میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے مامور ’مخصوص افراد‘  اغوات کہلاتے ہیں۔ 

شیئر: