Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

غزہ کی مدد کے لیے دسواں اور گیارہواں طیارہ بھی روانہ ہوگیا

’ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے ہر ایک طیارے میں 35 ٹن سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت دسواں اور گیارہواں طیارہ بھی روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے مصر کے أبو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے ہر ایک طیارے میں 35 ٹن سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دونوں طیاروں میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔

شیئر: