Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ بحرین کی طیارہ اڑانے کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل

بحرینی شاہ کو ہوابازی کا شوق ہے۔ (فوٹو بحرین نیوز ایجنسی)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی طیارہ اڑانے کی ٹریننگ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 
اس حوالے سے بحرینی فرمانروا نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی جاری کی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیپٹن صلاح السعیدی سے طیارہ اڑانے کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ 
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ بحرین ویک اینڈ کو کسی نہ کسی اچھے مشغلے میں لگاتے ہیں۔
طیارہ اڑانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور وہ ہوابازی سے دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ 

 بحرینی فرمانروا کیپٹن صلاح سے ہوابازی کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ (فوٹو بحرین نیوز ایجنسی)

واضح رہے کہ شاہ حمد بن عیسیٰ بحرین کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: