Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گوریلا ہر گھورنے والے کومنہ چڑاتا ہے

ڈیون .... ڈیون کے ایک چڑیا گھر میں 30اسٹون وزنی گوریلے کی جب تصویر اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ ہر مرتبہ فوٹو گرافر کو دیکھ کر زبان چڑاتا۔ جو بھی شخص اسے گھورنے کی کوشش کرتا گوریلا اسے دیکھ کر ایسی ہی حرکت کرتا۔ اس گوریلے کی عمر 14سال ہے ۔یہ تصویر ایک خاتون نے اتاری ہے۔ چڑیا گھر کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسے جرمن شہر اسٹٹگارٹ سے لایا گیا اور یہ ہر وقت کھیل کود کے موڈ میںرہتا ہے۔ موسم اچھا ہو ، بارش ہورہی ہو یا پھر آسمان صاف اور دھوپ نکلی ہو اسے ہر وقت کھیل کی سوجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی طرح گوریلا بھی اپنی تمام حسوں سے کام لیتا ہے۔ وہ باڈی لینگویج بھی استعمال کرتا ہے۔

شیئر: