ڈینوور ..... ڈینوو ر میں اب ڈرون لوگوں کے گھروں پر جنک فوڈ پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔ ٹیکساس میں قائم کمپنی اسے اب ڈلیوری کے لئے استعمال کررہی ہے اور اسکا کہناہے کہ یہ انتہائی مقبول ثابت ہورہے ہیں۔ ایک دکاندار نے اس طرح سب سے پہلے سامان ڈینور کے میئر اور شہر کے پولیس اور فائربریگیڈ کے عملے کے اعلیٰ افسر کو پہنچایا۔ منتظمین کا کہناہے کہ جلد ہی عام گھریلو سامان بھی بڑے بڑے اسٹور والے بڑی آسانی کیساتھ صارفین کے گھروںتک پہنچا سکیں گے۔ اس مرتبہ ڈونٹ کے 4ڈبے دکان سے صرف ایک بلاک دور گھر پر پہنچائے گئے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون کے تحت دور درازعلاقوں میں بھیجنے کی ممانعت ہے کیونکہ اسے اڑانے والوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ڈرون اتنی دورتک اڑا سکتے ہیںجس حد تک انکی نظر کام کرتی ہے۔