Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 ستمبر ، 2026 | Monday , September   21, 2026
پیر ، 21 ستمبر ، 2026 | Monday , September   21, 2026

مملکت میں سردیاں کب سے شروع ہوں گی؟ 

مملکت کے مختلف ریجنز میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ مملکت میں سردیوں کا  آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے القحطانی نے مزید کہا کہ مملکت کے تمام علاقے خصوصا شمالی علاقوں میں درجہ حرارت واضح طور پر دس روز بعد کم ہونے لگے گا۔ 
القحطانی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں سب سے پہلے شمالی علاقوں میں سردی آتی ہے۔ 
واضح رہے ان دنوں مملکت کے تمام ریجنز میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم میں واضح تبدیلی ہورہی ہے۔

شیئر: