Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے چار چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح

شہر میں دیگر مقامات پر چارجنگ سٹیشنز  کھولے جائیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
الشرقیہ میونسپلٹی نے الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے چار چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی نے کہا کہ ’یہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی پہلی کھیپ ہے۔ آئندہ مزید سٹیشنز کھولے جائیں گے۔‘
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ ’عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ سٹینڈرڈ چارجنگ آلات کے ذریعے سروس مہیا ہو گی۔‘
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’نئے آلات ماحول دوست ہیں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں صارفین کو سروس کی سہولت حاصل ہو گی۔ ایک بار گاڑی چارج کرانے کے بعد پانچ سو کلو میٹر سے زیادہ چلائی جا سکے گی۔‘
الشرقیہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ شہر میں دیگر مقامات پر مزید چارجنگ سٹیشنز کھولنے کی تیاری جاری ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: