لاہور... وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلا۔انہوں نے عمران خان کو نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں لیکن احتساب کے لئے پیش ہونے کے لئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 'حسن اور حسین کھبی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کے لئے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں ۔