Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
تازہ ترین

ابہا سبزی منڈی پر غیر ملکیوں کا قبضہ

ابہا۔۔۔۔یہاں کے متعد د شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ غیر ملکی کارکن ابہاء سبزی منڈی کو کنٹرول کررہے ہیں۔سعودائزیشن نافذ کرانے والی کمیٹیاں اپنا کردار مطلوبہ شکل میں انجام نہیں دے رہی ہیں جب بھی کمیٹیوں کے اہلکار منڈی کا رخ کرتے ہیں غیر ملکی کارکن فوراً ہی وہاں سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں اور تفتیشی کارروائی ختم ہوتے ہی واپس آجاتے ہیں۔

شیئر: