Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جزیرہ فرسان کے ساحل پر آٹھ میٹر لمبی مردہ وہیل نمودار

مردہ وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے (فوٹو سبق)
 جازان ریجن میں جزیرہ فرسان کے ساحل سے ملنے والی آٹھ میٹر لمبی مردہ وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمندری لہروں نے مردہ وہیل جزیرہ فرسان میں ماہی گیروں کی کشتیوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچا دی۔ 
متعلقہ حکام نے مردہ وہیل کے حوالے سے ضروری کارروائی مکمل کر لی۔ 
واضح رہے کہ عام طور پر دیوہیکل مچھلیاں بڑے جہازوں سے ٹکرانے یا شدید درجہ حرارت یا دیگر قدرتی اسباب سے متاثر ہو کر مرجاتی ہیں اور لہریں انہیں گہرے سمندر سے ساحل تک پہنچا دیتی ہیں۔ 

شیئر: