ریاض۔۔۔۔ریاض محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے ٹائر اسکریچنگ کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ۔ اس پر جرمانہ عائد کیا ، علاوہ ازیں متاثرہ گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے اخراجات ادا کرنے کا بھی پابندبنا دیا گیا۔عاجل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی اس سے ٹائر اسکریچنگ کی اس دوران گاڑی الٹ گئی ،محکمہ نے اسے 6ماہ قید کی سزا سنائی اور ٹائر اسکریچنگ میں دوبارہ ملوث ہونے پر 40ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ، متاثرہ گاڑیوں کے نقصانات ادا کرنیکا بھی پابند بنایا گیا۔