Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

کرونا کے غیر ملکی مریض کی وجہ سے میڈیکل سٹی بند

ریاض۔۔۔۔باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ سعودی میڈیکل سٹی نے کرونا وائرس کے غیر ملکی مریض کی وجہ سے ایمرجنسی وارڈ عارضی طور پر بند کردیا۔ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا۔ کرونا کے مریض کو آخر میں امیر محمد بن عبدالعزیز اسپتال ریاض کے متعلقہ شعبہ منتقل کردیا گیا۔ مزید احتیاطی تدبیر کے طور پر متعلقہ وارڈ میں موجود تمام مریضوں اور عملے کے نمونے بھی لے لئے گئے تاکہ یہ اطمینان ہوجائے کہ خدانخواستہ ان میں سے کوئی کرونا وائرس سے متاثر تو نہیں ہوگیا ہے؟۔

شیئر: