Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

السعودیہ ایئر کو بوئنگ طیاروں کی اصلاح کا لائسنس مل گیا 

اصلاح و مرمت کا معاہدہ 10 سال تک موثر رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
السعودیہ گروپ کی ذیلی کمپنی سعودی ایروناٹیکل انجینیئرنگ کمپنی نے بوئنگ بی 777 طیاروں کی اصلاح و مرمت کا لائسنس حاصل کرلیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق  ہنیویل کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی کمپنی کا انتخاب مشرق وسطی کے واحد سروس سینٹر کے طور پر کیا گیا ہے۔
اصلاح و مرمت کا معاہدہ 10 سال تک موثر رہے گا۔ معاہدے کے تحت کمپنی اے پی یو 500-331 ساخت کے انرجی یونٹس کی اصلاح و مرمت، معائنے اور تجدید کی سہولیات فراہم کرے گی۔ 

شیئر: