Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی طیارے کی خلاف ورزی معمولی تھی

ریاض۔۔۔۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا کہ سعودی فوجی طیارے نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ یہ معمولی نوعیت کی تھی۔ اس قسم کی خلاف ورزی بین الاقوامی جہاز رانی کی دنیا میں معمول کی بات ہے۔ انہوں نے ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی طیارے کی خلاف ورزی ایسی ہے جو دنیا کے بیشتر ملکوں میں پیش آتی رہتی ہے۔ فضائی جہاز رانی سسٹم کے ذریعے سعودی طیارے سے رابطہ کرکے کہا گیا تھا کہ یا تو وہ اپنا راستہ تبدیل کرلے وگرنہ اسے اترنے پر مجبور کردیا جائے گا۔طیارے نے راستہ تبدیل کرنے کو ترجیح دی اور معاملہ اسی پر ختم ہوگیا۔

شیئر: