Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شوریٰ معتمرین کے ٹرانسپورٹ سسٹم کی منظوری دیگی

ریاض۔۔۔۔مجلس شوریٰ کے ارکان معتمرین کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے منصوبے کی پیر کو منظوری دینگے۔ سعودی عربین ایئرلائنز جنرل کارپوریشن سے السعودیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کہا جائے گا جبکہ زکاۃ کی وصولی کیلئے تجارتی نظام جلد از جلد تیار کرنے پر زور دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ارکان شوریٰ معتمرین کی مملکت آمد اور وطن واپسی کے نئے نظام کے مسودے پر ووٹنگ کرینگے۔ اس موقع پر وزارت حج اور وزارت آباد کاری کا نقطہ نظر بھی سنا جائے گا۔ شوریٰ کے ایجنڈے پر اور بھی کئی اہم موضوعات ہونگے۔

شیئر: