Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں سمندری اور فضائی مشترکہ لاجسٹک سروس 

بندرگاہ اور ہوائی اڈے کو لاجسٹک سروس سے جوڑنے کا پہلا تجربہ کامیاب (فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں بندرگاہوں کے قومی ادارے نے محکمہ شہری ہوابازی اور زکوۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے  سال رواں 2023 کے دوران بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو لاجسٹک سروس سے مربوط کرنے کا پہلا تجربہ کرلیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق اس حوالے سے پہلا تجربہ جدہ اسلامی بندرگاہ کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مربوط کرکے کیا گیا۔ اس سلسلے میں  بندرگاہ سے نکلنے والے سامان پر نظر رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے کام  لیا جارہا ہے۔ 
لاجسٹک کمپنی ڈی ایس وی  نے  جدہ بندرگاہ سے تجارتی سامان ٹرانزٹ سسٹم کے ذریعے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ منتقل کیا۔
ایئرپورٹ پر سعودی لاجسٹک سروسز کمپنی ’سال‘ نے سامان وصول کیا اور اسے السعودیہ کارگو کے ذریعے حتمی منزل تک پہنچایا۔ 

شیئر: