Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

برسات میں احتیاطی تدابیرپر عمل کیا جائے: شہری دفاع 

مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے کہا ہے کہ موسم برسات میں احتیاط کے پیش نظر سیلاب، وادیوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں جہاں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے۔ 
شہری دفاع نے کہا ہے کہ وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہوجانے والے پانی میں شوقیہ تیراکی نہ کریں۔ 
واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جدہ اوراسکے گرد ونواح میں منگل سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے۔

شیئر: