Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مشرقی ریجن میں غیرقانونی چڑیا گھر سیل

جانوروں کو محفوظ طریقے سے قومی مرکز میں منتقل کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مشرقی ریجن میں قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات نے غیرقانونی طور پر قائم چڑیا گھر کو سیل کر دیا۔ مرکز کی جانب سے غیرقانونی سرگرمی کا نوٹس لیتے ہوئے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے کنٹرول روم کو غیرقانونی طورپرقائم کیے گئے ایک چڑیا گھر کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔
مرکز کی تفتیشی ٹیمیں اس مقام پر پہنچیں جہاں غیرقانونی طور پر جنگلی جانوروں کو رکھ کر چڑیا گھر کا تاثر دیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کو محفوظ طریقے سے ریاض کے قومی نگہداشت مرکز میں منتقل کردیئے جہاں انکی بہتر دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

شیئر: