Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ اور ایران کے صدور کی ملاقات

عالمی رہنماؤں نے ولی عہد سے غزہ اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی رہنماؤں کی انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خب ررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سنیچر کی شام ولی عہد سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان  نے ملاقات کی۔
اس موقع پرغزہ کی تازہ ترین صورت حال اورخطے کے حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اورغزہ کی صورت حال پرگفتگو کی۔

شیئر: