Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ یزید بن سعود کا انتقال ہوگیا

’نماز جنازہ کل اتوار کو عصر کی نماز کے بعد ریاض میں ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ یزید بن سعود بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’متوفی کی نماز جنازہ کل اتوار کو عصر کی نماز کے بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ہوگی‘۔
سعودی شہریوں اور متوفی کے احباب نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔
 

شیئر: