Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

لائسنس کےبغیردرخت کاٹنے پرسعودی گرفتار 

پرمٹ کے بغیردرخت کاٹنے پر20 ہزارریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ایکس)
ریاض ریجن میں ماحولیاتی سلامتی فورس نے  پرمٹ کے بغیر درخت کاٹنے پر ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپیشل فورس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں درخت اور پودے کاٹنا منع ہے۔
تحفظ ماحولیاتی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو خصوصی پرمٹ کے بغیر درخت یا پودے کاٹنے یا اکھاڑنے کی اجازت نہیں۔ 
پرمٹ کے بغیر درخت کاٹنے یا اکھاڑنے یا منتقل کرنے یا  اسکا کاروبار کرنے پر فی درخت 20 ہزار ریال تک  جرمانہ مقررہے ۔ 

شیئر: