Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تیل وگیس کے شعبے میں پہلی خاتون فیلڈ انجینیئر رغد الدوسری

 تیل اور گیس کے شعبے سے منسلک ہونے کے حوالے سے  تجربات بیان کیے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون رغد الدوسری تیل و گیس کے شعبے میں قدم رکھنے والی پہلی خاتون انجینیئر ہیں۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رغد الدوسری نے تیل اور گیس کے شعبے سے منسلک ہونے کے حوالے سے  تجربات بیان کیے۔
انہوں نے بتایا کہ’ وہ ایک سال قبل اس شعبے میں منسلک ہوئیں۔ تیل وگیس کے کنوؤں کی کھدائی کے شعبے میں کام کرنے والی پہلی فیلڈ انجینیئر خاتون ہیں‘۔ 
 ’سعودی عرب میں تیل اور گیس کا شعبہ بنیادی نوعیت کا ہے۔  یہاں آمدنی  کے اور بھی ذرائع ہیں جن پر انحصار کیا جاسکتا ہے لیکن سعودی معیشت اور صنعت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اس کی ضرورت ہے‘۔ 
 رغد الدوسری نے کہا کہ ’اس شعبے میں کردار ادا کرنے کی خواہش تھی۔ سب سے بڑا مسئلہ دور دراز مقامات پر طویل ڈیوٹی کے حوالے سے پیش آیا۔  روزانہ بارہ گھنٹے سے زیادہ کی ڈیوٹی بڑا چیلنج تھا‘۔ 
سعودی خاتون انجینیئر کا کہنا تھا کہ ’آگے بڑھنے کی خواہش مند خواتین کے لیے میرا پیغام ہے یہ شعبہ نیا ہے لیکن دروازے کھلے ہیں۔ اپنے اہداف پورے کرنے کےلیے قدم آگے بڑھائیں‘۔

شیئر: