بھوپال۔۔۔۔حال ہی میں مدھیہ پردیش میں شراب کے غیر قانونی کاروبار کا بھانڈا پھوڑنے والے ایک صحافی کو 2موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔42سالہ کملیش جین کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا انہیں موت کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو شناخت کرلیا گیا ہے جنہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3افراد کو حراست میں لیاگیا ہے تاہم ابھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ واقعہ صحافی کے دفتر کے قریب ہوا تھا جب وہ دن بھر کی خبریں جمع کرکے اپنے اخبار کو بھیج رہے تھے۔