Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

جدہ کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، تین افراد زخمی

جھلسنے والے تین افراد کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: آفیشل ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں جدہ کےعلاقے الصفا میں ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ تین افراد جھلس گئے۔
محکمہ شہری دفاع نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’تمام گھروں اور اداروں میں دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات لگائیں تاکہ قبل از وقت بڑے خطرے سے بچا جاسکے‘۔

شیئر: