Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے نیپال میں ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے نیپالی صدر کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مغربی نیپال کے علاقے جاجر کوٹ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی قیادت نے نیپالی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں ملک کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کا علم ہوا ہے‘۔
’ہمیں انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
’غم کے اس موقع پر ہم آپ کے ساتھ ہیں اور دکھوں میں بھی شریک ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
 

شیئر: