امارات: کارکن سے 12گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائے گی
ابوظبی: معاونت کرنے والے کارکنوں سے دن میں 12گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائے گی نیز ان سے ہفتہ میں 6دن کام لیا جائے گا جبکہ ایک دن انہیں چھٹی کا حق حاصل ہوگا۔ قومی فیڈرل کونسل نے معاونت کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے نئے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ فیڈرل کونسل نے کہا ہے کہ معاونت کرنے والے لیبر سے چھٹی والے دن کام لیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اسے متبادل دن چھٹی دی جائے گی یا اس دن کام کرنے پر اوور ٹائم دیا جائے گا۔ کونسل نے کہا ہے کہ تجرباتی مدت کے دوران ناکام ہونے والے کارکن کو استقدام کمپنی کے خرچ پر وطن واپس بھیجا جائے گا نیز استقدام کمپنی متبادل کارکن فراہم کرنے کی پابندی ہوگی۔ متبادل کارکن کی فراہمی پر کفیل کمپنی سے اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے۔ نئے لیبر قوانین میں 18سال سے کم عمر افراد سے کام لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔