Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

عادل الجبیر سے ریاض میں ڈنمارک کے وزیر کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امورکے ایلچی عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں ڈنمارک کے وزیر ترقیاتی تعاون اور گلوبل کلائمنٹ ڈین جورجنز سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور کلائمنٹ کے شعبے میں سعودی عرب اور ڈنمارک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کےلیے مملکت کے اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: